پولیس بھرتی میں میرٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،آ ئی جی
ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ ایف نائن ٹیسٹ سنٹر،شفافیت یقینی بنانیکی ہدایت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس میں 1700سے زائدا سامیوں پر بھرتی کا عمل جاری ہے ۔ اس سلسلے میں نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے زیرِ انتظام ملک بھر میں قائم مختلف ٹیسٹ سنٹرز پر امیدواروں کے جسمانی اور رننگ ٹیسٹ منظم انداز میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے بھرتی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کیپولیس بھرتی میں میرٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ہر امیدوار کو مساوی مواقع فراہم کیے جائیں۔
اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد عتیق طاہر نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اور ایف نائن ٹیسٹ سنٹر کا دورہ کیا، جبکہ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق اور ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق نے بھی مختلف ٹیسٹ سنٹرز کا دورہ کر کے بھرتی کے عمل، سکیورٹی انتظامات اور مجموعی انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بھرتی کے ہر مرحلے میں شفافیت پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔ دیگر سینئر افسران بھی ملک کے مختلف شہروں میں قائم ٹیسٹ سنٹرز پر خود موجود رہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments