سپیکر قومی اسمبلی سے سفیر آذربائیجان ، قازقستان کی الوداعی ملاقات

 سپیکر قومی اسمبلی سے سفیر آذربائیجان ، قازقستان کی الوداعی ملاقات

دو طرفہ تعلقات ،پارلیمانی روابط پر گفتگو، سفرا کی امن کو ششوں پر پاکستان کی تعریف

اسلام آباد(نامہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف اور قازقستان کے سفیر یرزہان کِستافِن نے اپنی ،اپنی مدتِ سفارت مکمل ہونے پر الگ الگ الوداعی ملاقاتیں کیں۔ آذربائیجان کے سفیر سے ملاقات میں پاکستان اور آذربائیجان کے برادرانہ تعلقات، دوطرفہ تعاون، پارلیمانی روابط اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے آذربائیجانی سفیر کی سفارتی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ دریں اثنا قازقستان کے سفیر یرزہان کِستافِن سے ملاقات میں سردار ایاز صادق نے قازق سفیر کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں پاکستان اور قازقستان کے تعلقات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ یرزہان کِستافِن نے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اظہارِ تحسین پر شکریہ ادا کرتے ہوئے عالمی سطح پر تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...