سی ڈی اے ،کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ کی شجری کاری مہم

 سی ڈی اے ،کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ کی شجری کاری مہم

پریڈ گراؤنڈ میں تقریب ،1ہزار پودے لگا ئے گئے ،10ہزار لگانے کا عزماسلام آباد کو خوبصورت ،سر سبز بنانا اولین ترجیح،سہیل اشرف ،احسن ظفر بختاوری

 اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) سی ڈی اے اور کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ کے اشتراک سے مون سون شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغازکردیا گیا۔ گزشتہ روز پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب میں ایک ہزار پودے لگائے گئے ۔ شجرکاری مہم کا افتتاح چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف اور چیئرمین کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ احسن ظفر بختاوری نے پودا لگا کر کیا،تقریب میں ممبر ماحولیات سی ڈی اے عبداللہ خرم نیازی، صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس سردار طاہر محمود، چیئرمین فاؤنڈر گروپ آئی سی سی آئی طارق صادق، یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری،سابق صدر ایف پی سی سی آئی زبیر احمد ملک و دیگر نے شرکت کی۔  چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف نے اپنے خطاب میں کہا اسلام آباد کو خوبصورت ،سر سبز بنانا اولین ترجیح ہے ،   احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ اسلام آباد کو حقیقی معنوں میں گرین کیپٹل بنانے کے لیے سرکاری اداروں، کاروباری برادری، تعلیمی اداروں اور عام شہریوں کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا ،اسلام آباد میں 10 ہزار پودے لگائیں گے  ۔ ممبر انوائرنمنٹ سی ڈی اے عبداللہ خرم نیازی نے کہا کہ میں چیئرمین کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ احسن بختاوری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ فیصلہ سازی کے حوالے سے تاجروں کو اعتماد میں لیا جائیگا ۔ ظفر بختاوری نے شرکاکا شکریہ ادا کیا  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...