بچوں کو روشن مستقبل دینا اولین ترجیح ، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو

 بچوں کو روشن مستقبل دینا اولین ترجیح ، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو

صلا حیتوں کونکھارنے کیلئے محفوظ، پرامن ماحول ناگزیر ، سارہ احمد کا راولپنڈی میں خطاب

   راولپنڈی (اے پی پی) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب اور رکن پنجاب اسمبلی سارہ احمد نے کہا ہے کہ پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی میں بھی بچوں کو معیاری تعلیم اور روشن مستقبل دینا اولین ترجیح ہے ۔سارہ احمد نے بیورو کی تحویل میں موجود بچوں سے ایک آگاہی و تربیتی نشست کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہیں تعلیم کے حصول، مختلف ہنر سیکھنے اور اپنی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد رکھنے کی تلقین کی۔

انہوں نے کہا کہ ہر بچے کا بنیادی حق ہے کہ اسے ایسا محفوظ اور پرامن ماحول میسر ہو جہاں وہ بلا خوف اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھا سکے ۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق بچوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے ادارہ اپنی خدمات مزید موثر اور جدید خطوط پر استوار کرے گا تاکہ ہر بچہ محفوظ، بااعتماد اور باوقار زندگی گزارنے کے قابل بن سکے، اس سلسلے میں راولپنڈی چیمبر کے ساتھ باہمی اشتراک کے حوالے سے میٹنگز جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...