ڈپٹی کمشنر کانکاسی آب اور شہری سہولیات کا تفصیلی جائزہ

ڈپٹی کمشنر کانکاسی آب اور شہری سہولیات کا تفصیلی جائزہ

ڈپٹی کمشنر کانکاسی آب اور شہری سہولیات کا تفصیلی جائزہ بعض مقامات پر تعمیراتی مٹیریل عوامی گزرگاہوں پر موجود ہونے پربرہمی کا اظہار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے پیر کی صبح تقریباً دو گھنٹے تک شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور \\\'\\\'ستھرا پنجاب\\\'\\\' پروگرام کے تحت جاری صفائی ستھرائی، حالیہ بارشوں کے بعد نکاسی آب اور شہری سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن احمد بلال، ڈسٹرکٹ منیجر ستھرا پنجاب اتھارٹی راجہ شعیب بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے گول چوک، شاہین چوک، بلاک نمبر 12، عیدگاہ روڈ، پرانی سبزی منڈی، اقبال کالونی، بلاک نمبر 33، پرانا پل اسلام پورہ، سٹیلائٹ ٹاون اور ظفراﷲ چوک سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے صفائی ستھرائی، سڑکوں کی حالت اور حالیہ بارش کے بعد نکاسی آب کے بعد اقدامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام علاقوں میں صفائی کا معیار مزید بہتر بنایا جائے ۔ بعض مقامات پر تعمیراتی مٹیریل عوامی گزرگاہوں پر موجود ہونے پر ڈپٹی کمشنر نے برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سی او ایم سی کو ہدایت کی کہ تعمیراتی مٹیریل فوری طور پر ہٹایا جائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...