ڈی ایچ کیو ہسپتال کو با ضا بطہ طور پر ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دے دیا ، بریفنگ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کی زیر صدارت مریم نواز میڈیکل کالج کے انتظامی امور کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں پر نسپل سرگودھا میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر وارث فاروقہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ما جد بن احمد، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، سی او ہیلتھ ڈاکٹر میاں کاشف علی، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ہارون طاہر، سرگودہا میڈیکل کالج کی ٹیم اور محکمہ بلڈنگز کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ میں بتا یا کہ حکو مت پنجاب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو با ضا بطہ طور پر ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دے دیا ہے ۔اجلاس میں میڈیکل کالج کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پرانی عمارت کی بحا لی و مر مت کے کا موں کی پیش رفت اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ بلڈنگز کے حکا م کو ہدایت کی کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پرانی عمارت کی بحالی و مرمت کے ٹینڈرنگ پراسس کو سپیڈ اپ کیا جا ئے ۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو اس حوالہ سے تما م انتظامات بر وقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments