معیاری سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح :عثمان طاہر

معیاری سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح :عثمان طاہر

معیاری سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح :عثمان طاہر واٹر ، سینی ٹیشن اینڈ ہائجین سیکٹر کی بہتری اور ادارہ جاتی اصلاحات کیلئے اجلاس

 مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کی زیر صدارت ضلع میں واٹر ، سینی ٹیشن اینڈ ہائجین سیکٹر کی بہتری اور ادارہ جاتی اصلاحات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام، ترقیاتی شراکت داروں اور ضلعی افسران نے شرکت کی۔ شرکاء کو ضلع مظفرگڑھ میں واش سسٹم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے کہا کہ شہری اور دیہی علاقوں میں صاف پانی، بہتر صفائی، سیوریج اور حفظانِ صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے باہمی تعاون، جدید منصوبہ بندی اور تجربات کے تبادلے سے عوام کو مزید بہتر سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں۔ اجلاس میں جاری اصلاحات، مستقبل کے لائحہ عمل، بین الصوبائی تجربات کے تبادلے اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...