محلہ خواجگان میں سیوریج کا پانی جمع ، مکین سراپا احتجاج

محلہ خواجگان میں سیوریج کا پانی جمع ، مکین سراپا احتجاج

محلہ خواجگان میں سیوریج کا پانی جمع ، مکین سراپا احتجاجشکایات کے باوجود نکاسی نہ ہوسکی، اہل محلہ کا حکام سے نوٹس کا مطالبہ

مخدوم رشید(نامہ نگار ) محلہ خواجگان کے مکین گزشتہ کئی ماہ سے گلی میں کھڑے سیوریج کے گندے اور تعفن زدہ پانی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں اور گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ گلی میں گندا پانی کھڑا ہونے کے باعث مسجد جانے والے نمازیوں کے کپڑے ناپاک ہونا معمول بن چکا ہے جبکہ اہل علاقہ کے لیے گھروں سے باہر نکلنا بھی دشوار ہوگیا ہے ۔ مکینوں کے مطابق سیوریج کے پانی سے علاقے میں شدید تعفن پھیل رہا ہے اور سانس لینا بھی مشکل ہو گیا ہے ، جبکہ وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے ۔ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ وہ متعدد بار ٹاؤن کمیٹی اور ستھرا پنجاب کے اہلکاروں کو صورتحال سے آگاہ کرچکے ہیں، تاہم تاحال مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔ متاثرہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر ملتان اور ستھرا پنجاب کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ محلہ خواجگان سے فوری طور پر سیوریج کا گندا پانی نکلوایا جائے اور صفائی کے مؤثر انتظامات کرکے مکینوں کو گندگی اور تعفن سے نجات دلائی جائے ، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبور ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...