بارش، سیلاب سے فصلیں برباد، سبزیاں مہنگی

بارش، سیلاب سے فصلیں برباد، سبزیاں مہنگی

ٹماٹر 400سے 500، شملہ مرچ ،کھیرا ،گھیا کدو 400، بھنڈی 300، کریلے 250، بینگن اور اروی 200، مٹر 500، آلو 100، پیاز 120روپے کلو فروخت

نو شہرہ ورکاں ،لدھیوالہ وڑائچ ، عالم چوک (نمائندہ دنیا ،نمائندہ خصوصی)ضلع کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور سیلاب سے فصلیں برباد ،سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔حالیہ موسلا دھار بارشوں کے باعث سبزیوں کی فصلیں زیر آب آنے سے مقامی منڈیوں میں سبزیوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر 400 سے 500روپے کلو، شملہ مرچ ،کھیرا ،گھیا کدو 400روپے ، بھنڈی 300 ، کریلے 250 ، بینگن 200، اروی 200، مٹر 500، آلو 100، ادرک 700، پیاز 120، بند گوبھی 160 اور سبز مرچ 350 روپے کلو فروخت ہو رہی ہیں جبکہ چکن کی قیمت 500 روپے فی کلو تک ہے۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی سبزیاں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور پیرا فورس صرف دکانداروں کو جرمانے کرنے تک محدود ہیں جبکہ اصل مسئلہ سبزی منڈی میں تھوک نرخوں کو کنٹرول کرنا ہے جہاں سے مہنگے داموں سبزیاں فروخت ہونے کے باعث ریٹیل مارکیٹ میں قیمتیں مزید بڑھ جاتی ہیں۔ دوکانداروں کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کے دوران فصلیں ڈوبنے کے باعث سبزیوں کی رسد متاثر ہوئی ہے جس سے قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے ۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سبزیوں اور دیگر اشیا خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں تاکہ عام صارفین کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...