ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ متحرک

ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ متحرک

ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ متحرک ناجائز منافع خوری برداشت نہیں کی جائے گی تاجر قبلہ درست کر لیں ، ڈپٹی کمشنر

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا کہ ضلع خوشاب میں ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کا راستہ روکنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کو متحرک کر دیا گیا۔ مارکیٹوں اور بازروں کی سختی کے ساتھ مانیٹرنبگ کی جا رہی ہے ضلع خوشاب کے کسی بھی علاقہ میں ناجائز منافع خوری برداشت نہیں کی جائے گی تاجر اور دکاندار اپنا قبلہ درست کر لیں ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا اگر کوئی دکاندار اشیائے خوردو نوش کی ضلعی انتظامیہ کے جار کردہ نرخنامے سے زائد قیمت وصول کرے گا تو تو اس کیخلاف سخت کاروائی ہو گی، انہوں نے بتایا کہ سبزی و فروٹ منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاو کیے باعث روزانہ کی سطح پر مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے سبزیوں و پھلوں کے نرخ جاری کئے جاتے ہیں یاد رکھیں کہ مارکیٹ کمیٹی کے اس نرخنامے پر سو فیصد عمل درآمد ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں