میلسی میں 5ارب 93کروڑ کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
ڈپٹی کمشنر کا ہسپتال، ہیڈ سائفن‘ترقیاتی سکیموں کا دورہ، بروقت تکمیل کی ہدایت
وہاڑی، میلسی (نمائندہ خصوصی، نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے میلسی کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور ہیڈ سائفن کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعد بن خالد اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد افضال کے ہمراہ زیر تعمیر منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ میلسی میں 5 ارب 93کروڑ روپے کی لاگت سے جدید میونسپل سروسز کے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں میں جامع سیوریج سسٹم، ڈسپوزل اسٹیشنز، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس، زیر زمین واٹر سٹوریج ٹینکس، سٹریٹ لائٹس، سولرائزیشن، فٹ پاتھوں کی تعمیر اور جدید مشینری کی فراہمی شامل ہے ۔ منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات میسر آئیں گی جبکہ نکاسی آب کے مسائل کا مستقل حل ممکن ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments