برطانیہ امریکا کی حمایت کرتا ہے تو وہ یقینی اور جائز ہدف بن جائے گا، ایران
تہران: (دنیا نیوز) ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان جنرل حسین محبی نے خبردار کیا ہے کہ اگر برطانیہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کی حمایت کرتا ہے تو وہ یقینی اور جائز ہدف بن جائے گا۔
ترجمان پاسداران انقلاب کے مطابق ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں استعمال ہونے والے برطانوی فوجی اڈے یا تنصیبات کو ایران کی مسلح افواج کی جانب سے جائز عسکری ہدف تصور کیا جائے گا۔
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ برطانیہ نے اپنے فوجی اڈے امریکا کو استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
برطانیہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان کی مسلح افواج ملک اور اپنے مفادات کے دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments