جتنی تنخواہ کہو دیتا ہوں، اپنا جوان بچہ سرحدوں کی حفاظت کیلئے بھیجو: حنیف عباسی
راولپنڈی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پاک فوج کے خلاف بیان بازی کرنے والوں کو چینلج کیا ہے کہ جتنی تنخواہ کہو میں دیتا ہوں، اپنا جوان بچہ سرحدوں کی حفاظت کیلئے بھیجو۔
راولپنڈی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ کشمیری عوام نواز شریف سے محبت رکھتے ہیں، ملک کے تمام بڑے منصوبوں کے پیچھے مسلم لیگ ن کا نام ہے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کھیل اور تعلیم سمیت ہر شعبے میں ترقی مسلم لیگ ن کے دور میں ہوئی، سرحدوں کی حفاظت پر مامور جوان وطن کیلئے اپنی جان دیتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments