آزاد کشمیر عام انتخابات کیلئے انتخابی مہم کا مقررہ وقت ختم ہو گیا
مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر میں عام انتخابات کیلئے جاری انتخابی مہم کا مقررہ وقت ختم ہو گیا۔
انتخابی مہم کے آخری روز امیدواروں نے سیاسی جماعتوں کے ووٹرز سے رابطے کیے، انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد امیدوار اور سیاسی جماعتیں انتخابی سرگرمی نہیں کرسکیں گی، میرپور، بھمبر اور کوٹلی میں تمام تر توجہ اب پولنگ ڈے پر مرکوز ہوگی۔
طے شدہ شیڈول کے مطابق 27 جولائی کو ہونے والی پولنگ کیلئے انتخابی سامان پولنگ سٹیشنز تک پہنچانے کا عمل آج سے شروع ہوگا، عام انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے۔
انتخابی عمل پُرامن بنانے کیلئے پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے، ووٹرز 27 جولائی کو اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرتے ہوئے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments