پہلے ٹیسٹ کا پہلا دن بارش کی نذر، ویسٹ انڈیز 1 وکٹ کے نقصان پر 23 رنز بنا سکا
ٹروبا: (دنیا نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا۔
برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ٹرینیڈاڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کھیل رکنے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 23 رنز بنائے تھے۔
میزبان ٹیم کی پہلی وکٹ 13 رنز پر گری جب اوپنر برینڈن کنگ 28 گیندوں پر 12 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
قبل ازیں ٹاس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اگر پاکستان ٹاس جیتتا تو وہ بھی پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتا۔
دوسری جانب میچ کی ایک اہم خاص بات یہ ہے کہ پاکستان کی جانب سے 33 سالہ بائیں ہاتھ کے سپنر علی عثمان نے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments