مطالبات تسلیم: کاکروچ جنتا پارٹی کا جشن، احتجاج ختم کرنے کا اعلان

نئی دہلی:(دنیا نیوز) بھارتی حکومت کی جانب سے مظاہرین کے مطالبات تسلیم کرنے اور درج تمام مقدمات واپس لینے کے اعلان کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی نے اپنا احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

کروچ جنتا پارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کسی ایک پارٹی کی نہیں بلکہ انصاف کی جیت ہے، قیادت نے مظاہرین سے اپیل کی کہ وہ پرامن طور پر اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں کیو ں کہ ان کے بقول تمام مطالبات پورے ہو چکے ہیں۔

ادھر جنتر منتر کے باہر کاکروچ جنتا پارٹی کے کارکنان اور طلبہ نے احتجاج کے خاتمے پر جشن منایا جب کہ بھارتی میڈیا نے بتایا کہ مظاہرین نے حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

دوسری جانب بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی بھی کچھ دیر بعد اس پیش رفت پر اپنی پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جس میں متوقع طور پر موجودہ سیاسی صورتِ حال پر اظہارِ خیال کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...