پہلا ٹیسٹ میچ : ویسٹ انڈیز کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
ٹروبا:(دنیا نیوز) پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پہلا ٹیسٹ میچ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جارہا ہے، یہ اس گراؤنڈ میں ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ ہے۔
ٹاس جیتنے کے بعد قومی کرکٹر ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ فیصلہ کیا اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔
دوسری جانب میچ کی خاص بات یہ ہے کہ پاکستان کی جانب سے 33 سالہ لیفٹ آرم علی عثمان ڈیبو کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments