اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے میں امن و استحکام پر اتفاق
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا اور پاکستان و سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کی مضبوطی اور باہمی تعاون کی توثیق کی۔
گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے سفارتی روابط کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا اور خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments