حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم ذمہ داری تفویض، وزیراعظم ہاؤس میں دفتر الاٹ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم ذمہ داری سونپ دی گئی جبکہ انہیں وزیراعظم ہاؤس میں دفتر بھی الاٹ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز وفاق میں مسلم لیگ (ن) کے سیاسی معاملات کی نگرانی کریں گے، اسلام آباد پہنچنے کے بعد انہوں نے وفاقی وزراء اویس لغاری، عطا تارڑ اور علی پرویز ملک سے ملاقاتیں بھی کیں۔
ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کو وفاقی سطح پر ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ حالیہ مری اجلاس میں کیا گیا تھا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شرکت کی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حمزہ شہباز وزیراعظم ہاؤس میں چھٹی منزل پر قائم اپنے دفتر سے امور انجام دیں گے اور مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments