صدر ٹرمپ کا امریکی افواج کو ایران پر ایک روز کیلئے حملے روکنے کا حکم

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افواج کو ایک روز کیلئے ایران پر حملے روکنے کا حکم دے دیا۔

امریکی ویب سائٹ کے مطابق امریکی صدر نے سفارت کاری کو مزید موقع دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے جمعے کے روز امریکی فوج کو ایران پر نئے حملے نہ کرنے کی ہدایت جاری کی، اس کے ساتھ ہی تقریباً دو ہفتوں سے جاری روزانہ حملوں کا سلسلہ رک گیا۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ اگر دوبارہ حملوں کا حکم دیتے ہیں تو امریکی فوج مختصر نوٹس پر کارروائی شروع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمانی وفد جمعہ کو آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے نئے انتظامات پر بات چیت کیلئے تہران پہنچا تھا، مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے اور امکان ہے کہ عمان اور ایران کے درمیان ہفتے کے اختتام تک معاہدہ طے پا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...