پاسداران انقلاب کا امریکی اڈوں پر 11 جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
تہران: (دنیا نیوز) ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے دو ہفتوں میں امریکی اڈوں پر حملوں میں 11 جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان جنرل حسین محبی کا کہنا ہے کہ ایرانی حملوں میں 17 ڈرونز، شیلٹر میں موجود ایف 15 جنگی طیارہ، پی ایٹ طیارہ، سی 17 ٹرانسپورٹ طیارہ، اور ا8 ری فیولنگ ایئر کرافٹ تباہ ہوئے۔
دوسری جانب ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ محمد باقر ذوالقدر نے کہا ہے کہ امریکی اہداف کے خلاف کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک دشمن مکمل طور پر ہتھیار نہیں ڈال دیتا اور مناب و لیمرد میں بچوں کی شہادتوں کا بدلہ نہیں لیا جاتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments