آزاد کشمیر کی محرومیوں کا ازالہ صرف ن لیگ ہی کر سکتی ہے، مریم اورنگزیب

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی محرومیوں کا ازالہ صرف مسلم لیگ ن ہی کر سکتی ہے۔

راولپنڈی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن پارٹی امیدواروں کو کامیاب بنائیں، مظفر آباد نے ن لیگ کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے، نواز شریف اور مریم نواز کشمیر گئے تو مخالفین کی چیخیں نکلنے لگیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز ایک سال میں 20 ہزار کلو میٹر سڑکیں بنائیں، نواز شریف نے کشمیر کو پاکستان سے ملانے والی تمام سڑکیں بنائیں، مریم نواز سے پوچھتے ہیں کہ صرف لاہور میں سڑکیں بنائیں، پنجاب آکر دیکھو ہر شہر میں سڑکیں بنی ہوئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...