پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کا پہلا روز، میزبان ٹیم کی پہلی اننگز میں 3 وکٹیں گر گئیں

ٹروبا: (دنیا نیوز) پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز دوسرے سیشن تک میزبان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنا لیے۔

میچ کے پہلے روز ٹیگینرائن چندر پال 21 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، محمد عباس نے برینڈن کنگ کو 12 رنز پر کلین بولڈ کیا، جبکہ عامر جنگو بھی 21 رنز بنا کر محمد عباس کا شکار بنے۔

سپنر علی عثمان کا یہ ٹیسٹ ڈیبیو ہے، جنہیں سلمان علی آغا نے کیپ پہنائی، میچ سے پہلے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری آل راؤنڈر سر گار فیلڈ سوبرز کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

کھلاڑی بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے، برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں پہلا ٹیسٹ کھیلنے پر پاکستانی ٹیم کو تاریخی شیلڈ دی گئی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...