مودی سرکار کا کشمیر، منی پور کے بعد نئی دہلی میں شہریوں پر پیلٹ گن کا وحشیانہ استعمال

نئی دہلی: (دنیا نیوز) مودی سرکار نے کشمیر اور منی پور کے بعد نئی دہلی میں بھی نہتے شہریوں کے خلاف پیلٹ گن کا وحشیانہ استعمال کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے پیلٹ گن سے زخمی نوجوان کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کے دوران پولیس کی پیلٹ گن فائرنگ سے نوجوان کی آنکھ ضائع ہو گئی۔

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ ہزاروں بھارتی نوجوانوں پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا اور انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

کانگریس رہنما پریانکا گاندھی کا کہنا تھا وزیر تعلیم کا استعفیٰ طلبا کی بڑی کامیابی ہے، آر ایس ایس پورے تعلیمی نظام پر کنٹرول چاہتی ہے، نوجوانوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...