جنوبی لبنان کے قصبوں پر اسرائیلی بمباری، نبطیہ میں زور دار دھماکا

بیروت: (دنیا نیوز) جنوبی لبنان کے قصبے کفر تبنیت اور مرکبا پر اسرائیل کی جانب سے تباہ کن بمباری کی گئی ہے۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق جنوبی لبنان کے علاقے نبطیہ میں ایک زور دار دھماکا سنا گیا، جس کی آواز علاقے کے بیشتر حصوں میں محسوس کی گئی۔

یہ دھماکا اسرائیلی فوج کی جانب سے قصبہ کفر تبنیت پر شدید بمباری کے نتیجے میں ہوا، اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے ایک اور قصبے مرکبا پر بھی نئی بمباری کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...