امریکا نے آبنائے ہرمز میں 2 جہازوں کو ناکارہ بنا دیا، سینٹ کام

فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز میں احکامات نہ ماننے والے 2 جہازوں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکا نے آبنائے ہرمز میں امریکی احکامات نہ ماننے والے 2 جہازوں کو ناکارہ بنایا۔

امریکا نے 2 جہازوں پر دھاوا بول کر احکامات ماننے پر مجبور کیا جبکہ 12 تجارتی جہازوں کو راستہ بدلنے پر مجبور کیا گیا، آبنائے ہرمز میں ایران کی ناکہ بندی مکمل طور پر برقرار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...