جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

بیروت: (دنیا نیوز) جنوبی لبنان کے قصبے زاوتر الغربیہ میں اسرائیلی فوج کے انخلا کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد کر لی ہیں۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے بتایا کہ برآمد ہونے والی لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی اور شناخت کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سول ڈیفنس حکام کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں قصبے میں واپس آنے والے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے عوامی تحفظ کے اقدامات کو مضبوط بنانے میں مصروف ہیں، کیونکہ علاقے میں بڑی تعداد میں تباہ شدہ عمارتیں اور ممکنہ خطرات موجود ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...