عباس عراقچی کا کایا کلاس سے ٹیلی فونک رابطہ، ایرانی جہاز پر یوکرینی حملے کی مذمت
تہران: (دنیا نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کایا کلاس سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران بحیرہ کیسپیئن میں ایرانی تجارتی جہاز پر یوکرینی حملے کی مذمت کی ہے۔
عباس عراقچی کے دفتر کی جانب سے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے تازہ ترین علاقائی صورتحال اور خطے میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، یورپی یونین اور عالمی برادری سے ردعمل کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس مجرمانہ اقدام کے ذمہ داروں اور ان کے حامیوں کو جواب دہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔
عباس عراقچی اور کایا کلاس نے آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرنے اور صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے سفارتی اقدامات اختیار کرنے کی ضرورت پر بھی بات چیت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments