کمشنر ڈیرہ کا تونسہ بیراج، حفاظتی بندوں ‘ فلڈ کیمپس کا جائزہ

کمشنر ڈیرہ کا تونسہ بیراج، حفاظتی بندوں ‘ فلڈ کیمپس کا جائزہ

سیلاب کے پیش نظر انتظامات چیک کئے ، اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) کمشنر ڈیرہ غازی خان اشفاق احمد چوہدری نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر تونسہ بیراج، حفاظتی بندوں اور فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔تفصیل کے مطابق کمشنر ڈیرہ غازی خان اشفاق احمد چوہدری نے چیف انجینئر انہار رانا ذوالفقار علی، ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بیرسٹر بلال سلیم، ڈی پی او منصور قمر، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ دریائے سندھ کے مقام تونسہ بیراج کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ، حفاظتی بندوں اور فلڈ مینجمنٹ کے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔کمشنر نے لیفٹ مارجنل بند، حساس علاقوں، سپر بندوں اور ضلعی انتظامیہ و محکمہ انہار کی جانب سے قائم تین فلڈ ریلیف کیمپس کا معائنہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ حکام نے بتایا کہ ریلیف کیمپس میں محکمہ صحت اور لائیو سٹاک کی ٹیمیں ادویات، طبی سامان اور ضروری عملے کے ساتھ موجود ہیں جبکہ ریسکیو 1122 کے اہلکار کشتیوں، ریسکیو آلات اور مشینری سمیت کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...