اختیارات کا ناجائز استعمال ، 3کانسٹیبل معطل، کارروائی کا حکم

 اختیارات کا ناجائز استعمال ، 3کانسٹیبل معطل، کارروائی کا حکم

اختیارات کا ناجائز استعمال ، 3کانسٹیبل معطل، کارروائی کا حکمشہریوں کے ساتھ بداخلاقی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی: ڈی پی او

بھلوال (نمائندہ دنیا) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا توقیر محمد نعیم نے اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال پر سخت کارروائی کرتے ہوئے تین کانسٹیبلان کو معطل کر کے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔پولیس کے مطابق کانسٹیبل روحیل اصغر، کانسٹیبل محمد نعیم اور کانسٹیبل ناظم حسین کو محکمانہ احتساب کے تحت معطل کیا گیا ہے ۔اس موقع پر ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے کہا کہ محکمے میں بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور شہریوں کے ساتھ بداخلاقی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا پولیس میں جزا و سزا کا نظام بلاامتیاز جاری رہے گا، اچھا کام کرنے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جبکہ غفلت یا بدعنوانی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...