ایل ڈی اے :محکموں کے نمائندگان ون ونڈو سیل میں تعینات

ایل ڈی اے :محکموں کے نمائندگان ون ونڈو سیل میں تعینات

ڈی جی طاہر فاروق کا ایل ڈی اے سٹی کا دورہ ،شہریوں سے مسائل دریافت کئے

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سٹی کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سٹی میں لینڈ ایکوزیشن کے لیے قائم ون ونڈو سیل کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے موضع طور وڑائچ کی لینڈ ایکوزیشن بارے شہریوں سے انکے مسائل بارے دریافت کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی موضع طور وڑائچ کی لینڈ ایکوزیشن کا پراسس تیزی سے جاری ہے ۔شہریوں کی سہولت کے لیے متعلقہ محکموں کے نمائندگان ون ونڈو سیل میں تعینات ہیں۔ڈی جی ایل ڈی نے ریونیو سٹاف اور ایل ڈی اے ٹیموں سے شہریوں کو دستیاب سہولیات بارے استفسار کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے سٹی میں شہریوں کو رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں موضع ہلوکی کی لینڈ ایکوزیشن بارے اقدامات و پیش رفت بارے بھی آگاہ کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے کا ایل ڈی اے سٹی کے دیگر موضع جات میں بھی لینڈ ایکوزیشن بارے خصوصی اقدامات کرنے اور ایل ڈی اے سٹی میں ترقیاتی کام بلا تعطل جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...