ڈپٹی کمشنر کاای خدمت مرکزودیگرمقامات پر سہولیات کا جائزہ
عوام کو سہولیات فراہمی سمیت تمام منصوبوں کی موثر نگرانی کی جائے :ماہم آصف
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے ای خدمت مرکز، ماڈل سہولت بازار، مریم نواز ہیلتھ کلینک چک نمبر 325 اور سٹی پارک کا دورہ کیا۔ای خدمت مرکز میں مختلف کاؤنٹرز کا معائنہ کیا ،جہاں انچارج احسان علی نے بریفنگ دیتے بتایا کہ مرکز میں ڈومیسائل، نادرا، کریکٹر سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس، اراضی کی فرد سمیت 160 سے زائد سرکاری خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جا رہی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے ملاقات کر کے خدمات کے معیار سے متعلق دریافت کیا اور ہدایت کی کہ تمام سروسز بروقت اور شفاف انداز میں فراہم کی جائیں، بعد ازاں انہوں نے ماڈل سہولت بازار کا دورہ کیا جہاں منیجر حنان ثاقب نے اشیائے خورونوش کی دستیابی پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے دکانوں، صفائی انتظامات اور اشیاکے معیار کا جائزہ لیتے ہدایت کی کہ معیاری اشیامناسب نرخوں پر فراہم کی جائیں، صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور شیڈ کی تنصیب کا کام جلد مکمل کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے مریم نواز ہیلتھ کلینک میں ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری، ادویات ریکارڈ اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا مریضوں سے طبی سہولیات بارے بھی دریافت کیا، بعد ازاں سٹی پارک میں صفائی کا جائزہ لیتے حکام کو ہدایت کی کہ عوام کو سہولیات فراہمی، صفائی اور صحت سے متعلق تمام منصوبوں کی موثر نگرانی جاری رکھی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments