نادرا افسران سمیت چار ملزمان کا عدالتی ریمانڈ

نادرا افسران سمیت چار  ملزمان کا عدالتی ریمانڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے غیر ملکیوں کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پر قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کے مقدمے میں گرفتار نادرا افسران سمیت چار ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔۔۔

 عدالت نے تفتیشی افسر سے مقدمے کا چالان بھی طلب کرلیا۔ ملزمان میں انعام الحق، فیاض احمد، جنید احمد اور محمد عمر شامل ہیں۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے مطابق ملزمان پر جعلی دستاویزات کی بنیاد پر غیر ملکی شہریوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کا الزام ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...