غیر ملکی گٹکے کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

غیر ملکی گٹکے کی اسمگلنگ  میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشن معمار پولیس نے غیر ملکی گٹکے کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم اپنی کار کے خفیہ خانوں میں غیر ملکی گٹکا چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔پولیس نے ناکہ بندی پوائنٹ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزم عبید ولد محمد کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کی کار سے 300 پیکٹ غیر ملکی گٹکا (سفینہ) اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔گرفتار ملزم، کار اور برآمدہ گٹکے کو قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...