وزیراعلیٰ ہاؤس میں رین ایمرجنسی ڈیسک قائم

 وزیراعلیٰ ہاؤس میں رین ایمرجنسی ڈیسک قائم

جان و مال کا تحفظ ترجیح، متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ممکنہ بارشوں اور ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس میں رین ایمرجنسی ڈیسک قائم کر دیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ تمام اداروں کو مکمل طور پر متحرک رہنے اور عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بارش سے متعلق کسی بھی ہنگامی اطلاع یا شکایت کے اندراج کے لیے شہری ٹال فری نمبر 0800-91915 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے پبلک کمپلینٹ سیل کے نمبرز 021-99202047، 021-99207349 اور 021-99207568 بھی چوبیس گھنٹے فعال رہیں گے۔

رین ایمرجنسی ڈیسک پر تعینات عملہ 24 گھنٹے شکایات وصول کرنے اور متعلقہ اداروں تک فوری پہنچانے کے لیے موجود رہے گا۔انہوں نے صوبے بھر کے بلدیاتی اداروں، واٹر اینڈ سیوریج اتھارٹیز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ بارش کے دوران نکاسی آب، شہری سہولیات کی بحالی اور امدادی اقدامات کے لیے مکمل طور پر متحرک رہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے ٹریفک پولیس کو بھی خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مؤثر ٹریفک مینجمنٹ یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران عوام کی جان و مال کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...