کراچی میں 4ڈسپنسریز کو سیکنڈری کیئر اسپتال بنارہے ،وفاقی وزیر صحت

کراچی میں 4ڈسپنسریز کو سیکنڈری کیئر اسپتال بنارہے ،وفاقی وزیر صحت

کنٹریکٹر نے 6 ماہ کا وقت دیا، میں چاہتا ہوں یہ کام 4 میں مکمل ہو جائے ،مصطفی کماللیاقت آباد میں جدید سیکنڈری کیئر اسپتال بنانے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ایف سی ایریا لیاقت آباد میں وفاقی ڈسپنسری کو اپ گریڈ کر کے جدید سیکنڈری کیئر اسپتال بنانے کے منصوبے ’’فیڈرل کمیونٹی ہیلتھ اینڈ پریونشن سروس سینٹر‘‘کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ بڑے اسپتالوں میں لوگوں کا اژدھام ہے ، ان لوگوں کے پاس پرائمری کیئر سینٹر نہیں ہے ، اس لیے وہ مجبوراً بڑے اسپتالوں میں جاتے ہیں۔ اس اسپتال کی تکمیل سے لوگوں کو دور جانا نہیں پڑے گا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ 30 بیڈ کا اسپتال بننے جا رہا ہے جس میں ایمرجنسی سمیت تمام سہولیات موجود ہوں گی۔ پہلے سول، جناح اور عباسی جانا پڑتا تھا اب نہیں جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ کراچی میں اس طرح کے چار اسپتال بنائے جا رہے ہیں، ہم ہر ہفتے ایک اسپتال کا افتتاح کریں گے ، دن رات کام کریں گے اور چار مہینے میں افتتاح کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کا کل 20 کروڑ روپے کا بجٹ ہے ، کنٹریکٹر نے 6 مہینے کا وقت دیا ہے لیکن میں چاہتا ہوں یہ کام چار مہینے میں مکمل ہو جائے ، میں ہر ہفتے اس منصوبے کا وزٹ کروں گا اور کسی بھی کوتاہی کو برداشت نہیں کروں گا۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں چھ منصوبوں کو منظور کرایا ہے ۔ کراچی میں چار ڈسپنسریوں کو سیکنڈری کیئر اسپتال بنایا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...