میلاد کمیٹی رہنمائوں کی آر پی او سے سکیورٹی پر ملاقات
ربیع الاول کی آمد پرسہیل اختر سکھیراکی وفد کو اقدامات کرنیکی یقین دہانی
گوجرہ(نما ئندہ دُنیا)چیئرمین اہلسنت امن کمیٹی ڈویژن فیصل آباد مولاناخالد رضوی برکاتی نے دیگر رہنماؤں میلاد کمیٹی کے منیب نورانی ،شیخ قدیر،پروفیسر اشرف شاد،رابطہ کمیٹی وحید کمبوہ کے ہمراہ آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا سے انکے دفتر میں ربیع الاول کے مقدس مہینہ کی آمد کے سلسلہ میں ملاقات کی ۔ اس موقع پرسکیورٹی کے حوالے سے فول پروف اقدامات کر نے اورمساجد ومدارس میں سیرت النبیؐ اور میلاد النبی ؐ کے پیغامات کو عام کر نے پر زور دیا گیااور امن وامان ،خوبصورت انتظامات کر نے کا اعادہ کیاگیا۔جس پر آر پی او فیصل آباد نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ سکیورٹی کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments