ڈی سی کا واسا مون سون کنٹرول سینٹرمیں اہم امور کا جائزہ
موسم برسات میں آپریشنز افسر اور فیلڈ سٹاف ہر لمحہ الرٹ رہیں :نعمان صدیق
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نعمان صدیق نے واسا مون سون کنٹرول سینٹر کا وزٹ کیا اور وہاں پر شہریوں کی شکایات کے بروقت حل سمیت دیگر اہم امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ شعیب ضیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نوید شاہ بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سی آر سی امین ڈوگر نے ڈپٹی کمشنر کو واسا مون سون کنٹرول سینٹر کی ورکنگ پر بریفنگ دی ۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موسم برسات کے دوران آپریشنز افسر اور فیلڈ سٹاف کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر لمحہ الرٹ رہیں،ڈی واٹرنگ سیٹس سمیت دیگر مشینری بھی آپریشنل رکھی جائے ۔ ڈسپوزل سٹیشنز کو فل کیپسٹی پر آپریشنل رکھا جائے تاکہ بارشی پانی کی نکاسی کم سے کم وقت میں کرنا ممکن ہو سکے ۔ ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے ڈپٹی کمشنر کو یقین دہانی کروائی کہ مون سون بارشوں کے دوران مختصر ترین دورانیہ میں پانی کا اخراج اولین ترجیح ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائینگے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments