پٹرول مہنگا، ٹرانسپورٹرز کا مزید 5فیصد کرایہ بڑھانے کی تیاری

پٹرول مہنگا، ٹرانسپورٹرز کا مزید 5فیصد کرایہ بڑھانے کی تیاری

ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ اضافے سے اخراجات بڑھ رہے :مزدا ایسوسی ایشن

لاہور (شیخ زین العابدین)وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ سات روز کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل ردوبدل نے ٹرانسپورٹ سیکٹر کو نئی مشکل سے دوچار کر دیا ہے ۔ڈیزل کی قیمت میں مرحلہ وار اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ اور منی مزدا سروسز کے کرایوں میں مجموعی طور پر پندرہ فیصد اضافہ ہو چکا ہے ۔اب مسلسل تین روز سے جاری نئے اضافوں کے بعد ٹرانسپورٹرز مزید پانچ فیصد کرایہ بڑھانے کی تیاری کر رہے ہیں۔نئی پیٹرولیم قیمتوں کے اعلان کے بعد کرایوں سے متعلق حتمی فیصلہ سامنے آنے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل ردوبدل کا سلسلہ گزشتہ سات روز سے جاری ہے ، جس کے اثرات اب براہِ راست پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں۔ اس عرصے کے دوران ڈیزل کی قیمت میں مختلف مراحل میں پینتیس، تیرہ، آٹھ اور پانچ روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں پر نظرِ ثانی شروع کر دی۔مرکزی صدر پاکستان منی مزدا و پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن حاجی شیر علی کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافے سے ٹرانسپورٹ سیکٹر کے اخراجات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن کا کہنا ہے کہ کرایوں میں ردو بدل کے حوالے سے تجاویز زیر غور ہے . ابھی فی الفور کرائے بڑھانے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...