عرس حضرت علی ہجویریؒ:پولیس کی سکیورٹی کیلئے منصوبہ بندی
لاہور (کرائم رپورٹر) حضرت داتا گنج بخشؒ (حضرت علی ہجویریؒ) کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر لاہور پولیس نے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے۔
اس سلسلے میں ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ممبران امن کمیٹی، ذونل ایڈمنسٹریشن داتا دربار، محکمہ اوقاف، مارکیٹ عہدیداران اور سبیل انچارجز کے ساتھ اہم اجلاس کیا، عرس کے دوران زائرین کی سکیورٹی، ٹریفک اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مولانا راغب حسین نعیمی، مفتی انتخاب احمد ، مولانا محمد علی نقشبندی، مفتی محمد عمران حنفی سمیت ذونل ایڈمنسٹریٹر، منیجر اوقاف، مارکیٹ نمائندگان اور سبیل انچارجز نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments