شادمان :خاتون کے سامنے نازیباحرکات کرنیوالا ملزم گرفتار
خاتون نے ہیلپ لائن پر کال کرکے مدد طلب کی ،گاڑی بارے معلومات فراہم کیں
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شادمان کے علاقے میں خاتون کے سامنے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کرا دیا۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق شادمان میں ایک ملزم خاتون کے سامنے نازیبا حرکات کرنے کے بعد گاڑی میں فرار ہو گیا، جس پر متاثرہ خاتون نے فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے مدد طلب کی۔ خاتون نے ملزم کی گاڑی سے متعلق معلومات اور ویڈیوز بھی سیف سٹی کو فراہم کیں۔ شکایت موصول ہوتے ہی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ورچوئل پیٹرولنگ اور الیکٹرانک ڈیٹا اینالیسز سینٹر نے کارروائی کا آغاز کیا۔ جدید اے آئی بیسڈ کیمروں اور الیکٹرانک ڈیٹا اینالیسز کی مدد سے ملزم کی گاڑی کو ٹریس کر لیا بعد ازاں سیف سٹی نے ملزم کی لوکیشن اور حاصل شدہ شواہد فوری طور پر شادمان پولیس کے ساتھ شیئر کیے ، جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments