فیکٹری ایریا روڈ پر کھدائی میں پھنسی کوسٹر کو نکال لیا گیا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) فیکٹری ایریا روڈ پر کھدائی کے باعث سیالکوٹ جانے والی مسافر کوسٹر سڑک میں پھنس گئی۔
ریسکیو 1122 کی موٹر بائیک ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کیے گئے ۔ریسکیو ٹیم نے جدید ریسکیو آلات اور تکنیکی مہارت کی مدد سے کوسٹر کو انتہائی احتیاط کے ساتھ کھدائی سے بحفاظت نکال لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق آپریشن کے دوران مسافروں اور گاڑی کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا، جبکہ کارروائی مکمل ہونے کے بعد سڑک کو محفوظ قرار دیتے ہوئے ٹریفک کی روانی مکمل طور پر بحال کر دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments