خانیوال غلہ منڈی میں کسان سہولت سینٹر کا افتتاح

خانیوال غلہ منڈی میں کسان سہولت سینٹر کا افتتاح

کاشتکاروں کو کھاد، بیج ، زرعی معلومات ایک ہی چھت تلے فراہم ہونگے

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری رانا سلیم حنیف نے غلہ منڈی میں جدید کسان سہولت سینٹر کا افتتاح کردیا، جہاں کاشتکاروں کو زرعی سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مہر محمد اقبال، ڈاکٹر یاسر، محکمہ زراعت کے افسران، کاشتکاروں اور زمینداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری رانا سلیم حنیف نے کہا کہ حکومت پنجاب زراعت کی ترقی اور کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے ۔ کسان سہولت سینٹر کے قیام سے کاشتکاروں کو زرعی معلومات، معیاری کھاد، بیج اور دیگر ضروری سہولیات آسانی سے دستیاب ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ کسان ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ان کی خوشحالی سے ملک و قوم کی ترقی وابستہ ہے ۔ سینٹر کے قیام کا مقصد کاشتکاروں کو بروقت اور شفاف انداز میں سہولیات فراہم کرکے فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مہر محمد اقبال اور موجود کاشتکاروں نے کسان سہولت سینٹر کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام زرعی شعبے کی بہتری اور کسانوں کی سہولت کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...