سی پی او کا پولیس خدمت مرکز،ڈرائیونگ سکول کا دورہ
ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے زیر تعمیر دفاتر ڈی ایس پی صدر ، ڈی ایس پی حرم گیٹ اور۔۔۔
زیر تعمیر پولیس خدمت مرکز ڈی ایچ اے اور ڈرائیونگ سکول کا دورہ کیا سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے زیر تعمیردفاتر ڈی ایس پیز ، خدمت مرکز اور ڈرائیونگ سکول کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے جاری ترقیاتی کام کی رفتار، معیار اور تکمیل کے حوالے سے متعلقہ افسروں سے بریفنگ لی۔دورے کے دوران ڈی ایس پی حرم گیٹ عبدالشکور،ڈی ایس پی صدر محمدخالد، ڈی ایس پی دہلی گیٹ عطاالرحمن اور دیگر افسر بھی سی پی او کے ہمراہ موجود تھے ۔سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے آفس کی تکمیل سے علاقے میں پولیسنگ کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔ سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی جانب سے اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری میں آئے شہریوں نے سی پی او ملتان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔سی پی او ملتان نے تمام شہریوں کے مسائل سنے اور میرٹ پر حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے ۔سی پی او ملتان نے کھلی کچہری میں آئے شہریوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو میرٹ پر حل کیا جائے گا اور انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments