تمام ترقیاتی منصوبے بر وقت مکمل کیے جائیں، ڈی سی راولپنڈی

تمام ترقیاتی منصوبے بر وقت مکمل کیے جائیں، ڈی سی راولپنڈی

ندیم ناصر کی زیر صدارت اجلاس، منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، درپیش مسائل اور بروقت تکمیل کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اس لیے کسی بھی منصوبے میں غیر ضروری تاخیر یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں سڑکوں، صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی، نکاسی آب اور دیگر جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ وزٹس میں مزید تیزی لائی جائے۔، جاری منصوبوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے اور جہاں رکاوٹیں موجود ہوں انہیں فوری طور پر دور کر کے کام کی رفتار کو مزید بہتر بنایا جائے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...