ترقیاتی کام جلد مکمل کیے جائیں، ڈپٹی کمشنر مری

ترقیاتی کام جلد مکمل کیے جائیں، ڈپٹی کمشنر مری

ضلعی حکام کا لینڈ سلائیڈنگ ایریا کا دورہ، متاثرین سے ملاقات

مری (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی خصوصی ہدایات پر کوثر کالونی لوئر ڈھک مسیاڑی میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد کی امداد، بحالی اور حفاظتی اقدامات کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر مری کیپٹن (ر) ارشد اقبال کی سربراہی میں محکمہ جنگلات، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، واسا، ہائی وے اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا، انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مری نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ امدادی و بحالی کی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے متاثرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت میونسپل کارپوریشن مری کے بجٹ اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، ڈی سی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کام اعلیٰ معیار کے ساتھ مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...