آزاد کشمیر الیکشن میں پیپلز پارٹی کامیاب ہو گی ، روبینہ خالد
جاوید بٹ کامیاب ہو کر عوام کی خدمت کرینگے ، چیئر پر سن بی آ ئی ایس پی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرپرسن بی آ ئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے راولپنڈی میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 43 (وادی4) سے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار جاوید بٹ کے الیکشن آفس کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر جاوید بٹ، پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات کی اور انہیں متحرک رہنے اور گھر گھر پیپلز پارٹی کا پیغام پہنچانے کی ہدایت کی۔انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کرے گی اور جاوید بٹ جیت کر عوام کی بھر پور خدمت کرینگے ۔ اس موقع پر جاوید بٹ نے سینیٹر روبینہ خالد کا شکریہ ادا کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments