بارشیں،شہر میں 18واٹر ٹینک مکمل فعال

بارشیں،شہر  میں 18واٹر ٹینک  مکمل  فعال

بارش کے دوران ٹینک میں20 لاکھ گیلن پانی محفوظ ، جس سے اردگرد کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورتحال کو مؤثر انداز میں کنٹرول کیا گیاسیکرٹری ہاؤسنگ کالکشمی چوک انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک سائٹ کا دورہ ، ایم ڈی واسا غفران احمد کی نکاسی آب کے انتظامات اور واٹر سٹوریج ٹینکس کی کارکردگی پر بریفنگ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) بارش کے دوران ٹینک میں تقریباً بیس لاکھ گیلن پانی محفوظ کیا گیا، جس سے اردگرد کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورتحال کو مؤثر انداز میں کنٹرول کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے لکشمی چوک انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک سائٹ کا دورہ کیا، جہاں ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد نے نکاسی آب کے انتظامات اور واٹر سٹوریج ٹینکس کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ حکام کے مطابق لاہور میں قائم تمام اٹھارہ واٹر سٹوریج ٹینکس مکمل طور پر فعال ہیں جبکہ زیر تعمیر ٹینکس بھی اپنی گنجائش کے مطابق بارشی پانی ذخیرہ کر رہے ہیں۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے لاہور نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بطور ڈی سی او لاہور اسی مقام سے بارشی پانی کے نکاس میں ماضی میں تقریباً آٹھ گھنٹے لگتے تھے، تاہم نئے نظام کے بعد یہی عمل کم ہو کر ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک محدود ہو گیا ہے۔  زیر زمین واٹر ٹینکس کے مکمل فعال ہونے کے بعد  تین کروڑ بیس لاکھ گیلن بارشی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت دستیاب ہوگی، جس سے مون سون کے دوران سٹارم واٹر مینجمنٹ کو مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...