شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، آر پی او
بابر سرفراز الپا کا سول لائنز، تھانہ ویمن کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
راولپنڈی (خبرنگار) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے تھانہ سول لائنز اور تھانہ و یمن راولپنڈی کا دورہ کیا ۔انہوںنے تھا نہ جات کی بلڈنگ،فرنٹ ڈیسک، محرر دفتر، سکیورٹی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا۔آر پی اونے افسران اور اہلکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، تمام درخواستوں اور مقدمات کی میرٹ پر شفاف تفتیش کی جائے ، تھانہ جات میں زیرِ تفتیش مقدمات کو مقررہ مدت میں یکسو کیا جائے، جدید تفتیشی طریقہ کار کو اپنایا جائے، ناقص یا غیر معیاری تفتیش سے ہر صورت اجتناب کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments