ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ میں نرسنگ سٹوڈنٹس کا احتجاج

ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ میں نرسنگ سٹوڈنٹس کا احتجاج

سٹوڈنٹس نے ہسپتال کے مرکزی دروازے بند کر دیے ،نعرے بازی

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں نرسنگ سٹوڈنٹس نے ایک سینئر ڈاکٹر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہسپتال کا مرکزی گیٹ بند کر دیا، جس کے باعث کچھ وقت کے لیے معمولات متاثر ہوئے ۔نرسنگ سٹوڈنٹس نے سینئر یورالوجسٹ ڈاکٹر سہراب خان کے خلاف احتجاج کیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سہراب خان اپنے بھتیجے کو تشویشناک حالت میں ایمرجنسی وارڈ لائے تھے ۔ مریض کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے پر انہوں نے ڈیوٹی پر موجود نرسنگ سٹاف سے شکایت کی، جس پر معاملہ کشیدہ ہوگیا۔واقعے کے بعد نرسنگ سٹوڈنٹس نے احتجاج کرتے ہوئے ہسپتال کے مرکزی دروازے بند کر دیے اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔اطلاع ملنے پر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) اور ضلعی انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچ گئے ۔ انتظامیہ نے فریقین سے مذاکرات کیے اور واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی، جو اپنی رپورٹ ضلعی انتظامیہ کو پیش کرے گی۔انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد نرسنگ سٹوڈنٹس نے احتجاج ختم کر دیا اور ہسپتال کے معمولات دوبارہ بحال ہو گئے ۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں